• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کی نظریں اس وقت میلبرن کے موسم پر مرکوز ہیں کیونکہ اتوار کو یہاں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ شیڈول ہے۔

کئی دنوں سے میلبرن کے موسم نے شائقین کرکٹ کو مایوسی میں جکڑ رکھا تھا کہ بارش شائد پاک بھارت میچ نہ ہونے دے۔

اطلاعات کے مطابق اب میلبرن میں موسم پھر تبدیل ہوگیا جس کے بعد یہاں  دھوپ نکل آئی۔

رپورٹس کے مطابق میلبرن میں موسم خوشگوار ہے، دھوپ کے ساتھ سرد ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کو میلبرن میں دن کے وقت درجہ حرارت 20 ڈگری رہنے کا امکان ہے جب کہ رات میں بارش کا 90 فیصد امکان ہے۔ اس دوران 6 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میلبرن میں کل بارش کے امکانات میں مزید کمی پیدا ہوگئی ہے۔

دوسری جانب میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں بھارتی ٹیم پریکٹس سیشن کے لیے آئی۔ اس موقع پر مداحوں کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید