لاہور (صابرشاہ) برطانیہ کے اگلے وزیراعظم 42؍ سالہ رشی سونک 1968ء کے بعد سے دنیا کے کسی ملک پرحکمرانی کرنے والے 38؍ ویں بھارتی نژاد حکمرا ں ہوں گے، وہ برطانیہ کے 57؍ ویں وزیراعظم بنیں گے، رشی سونک برطانیہ کے پہلے بھارتی نژاد ہندو وزیراعظم ہوں گے۔
رشی سونک کے والدین 1960ء کی دہائی میں جنوبی افریقا سے نقل مکانی کرکے برطانیہ منتقل ہوئے تھے۔ انہوں نے آکسفورڈ اور اسٹین فورڈ سے تعلیم حاصل کی ان کی اہلیہ اکشٹا مورتی نامور بھارتی ارب پتی سرمایہ کار نارائن مورتی کی بیٹی ہیں۔
رشی سونک سے قبل گزشتہ 6؍ سال میں برطانیہ میں 5؍ وزراء اعظم آئے۔ دنیا کے مختلف ممالک 30؍ بھارتی نژاد صدور اور وزراء اعظم ہیں۔ 1999ء میں فجی کے سابق وزیراعظم مہندرا چوہدری، گیانا کے سابق صدور بھرت جگ دیو، چیدی جگن، ڈونلڈ رامو دھر اور موسز ناگاموتوشامل ہیں۔ موجودہ صدر عرفان علی بھی اپنے آباؤاجداد کا تعلق ہندوستان سے بتاتے ہیں۔