• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعظم سواتی کا دوران حراست تشدد کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد (پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے متنازعہ ٹوئٹس کیس میں دوران حراست تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیاان کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ ایف آئی اے نے ریمانڈ کے دوران جسمانی، جنسی تشد کا نشانہ بنایا،جسمانی ، جنسی تشدد انسانی حقوق اور آئین کے خلاف ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملہ پر ازخودنوٹس لے۔
اہم خبریں سے مزید