• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، زاہدان میں مسلح افراد کی فائرنگ پاسداران انقلاب کے دو ارکان قتل

تہران (اے ایف پی) ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان میں پاسداران انقلاب کے دو ارکان کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی نے بتایا کہ کرنل مہدی مولاشانی اور جاوید کیخا سیستان بلوچستان میں پاسداران انقلاب کے ارکان تھے جنہیں زاہدین میں نامعلوم مسلح افراد نے ہلاک کردیا ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔ یہ حملہ سیستان بلوچستان صوبے میں ایرانی مظاہرین اور فورسز کے درمیان جھڑپوں کے ایک ماہ کے اندر اندر ہی ہوا ہے۔
اہم خبریں سے مزید