• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کا وزیراعظم کو خط ، گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے وزیراعظم میاں شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے صدر کو اعزازی وزیر مملکت مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ خط میں تحریر ہے کہ کئی ممالک میں بزنس کمیونٹی کے سربراہان کو وزیر کی حیثیت دی جاتی ہے اس سے تجارتی پالیسیوں میں بزنس کمیونٹی کی بھرپور شرکت یقینی ہوگی ساتھ ساتھ بزنس کمیونٹی کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور بزنس کمیونٹی اور حکومت کے درمیان خلیج دور ہوگی۔ گورنرسندھ نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ اس تجویز پر غور کیا جائے اس تجویز پر عمل کرنے سے حکومت کے کاروبار دوست ہونے کو تقویت حاصل ہوگی،بزنس سرگرمیاں مزید تیز ہوں گی اور کاروباری برادری خو د اعتمادی سے کام کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید