لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی،جس میں باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں خصوصاپانی کے نئے ذخائر کی تعمیراوراسمال ڈیمزبنانے کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا ، ورکرز کی فلاح وبہبود،چائلڈ لیبر کے خاتمے،انسانی حقوق اوراقلیتوں کی ویلفیئر کیلئے کیے گئے اقدامات پربھی بات چیت ہوئی۔وزیراعلیٰ نے کہا یورپی یونین پاکستان کا ایک بڑا تجارتی پارٹنر ہے ،صوبہ میں دیم منصوبوں کیلئے تکنیکی معاونت کا خیر مقدم کریں گے ، یورپی یونین بھی سیلاب متاثرین کے لئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں تعاون کرسکتی ہے، تمام شعبوں میں عوامی اصلاحات کیں، اقلیتی برادریوں کی فلاح وبہبود کیلئے خصوصی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔