لندن( جنگ نیوز) ایران میں رہنے والا دنیا کا گندا ترین شخص 94سال کی عمر میں چل بسا، ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق امو حاجی تقریباً نصف صدی سے ایک بار بھی نہیں نہایا تھا، حاجی کا خیال تھا کہ وہ نہانے سے بیمار پڑسکتاہے، اس لیے اس نے 50سال تک نہانے سے مکمل پرہیز کیا، چند ماہ پہلے گاؤں کے لوگ پہلی بار اسے نہلانے کیلئے باتھ روم لے گئے جس کے بعد وہ کچھ مہینے ہی زندہ رہ سکا،نہانے سے گریز کی وجہ سے اس کے جسم اور بالوں پر گندگی اور میل کی موٹی تہیں جم چکی تھیں اور اس کے پاس سے شدید بدبو آتی تھی،امو حاجی کی زندگی پر 2013میں ایک مختصر دستاویزی فلم بھی بنائی گئی تھی۔