• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا ارشد شریف کو ملک سے جانے کا کہنا قابل تفتیش ہے، مشیر وزیراعظم

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان نے کہا عمران خان کا ارشد شریف کو ملک سے جانے کا کہناقابل تفتیش بات ہے،اشاروں کنایوں میں قومی سلامتی کے اداروں پر الزامات نامناسب ہیں،یہ قتل کی تفتیش پر اثر انداز ہونا ہے ، اگر ارشد شریف کے اہلخانہ چاہیں گے تو اقوام متحدہ، اسکاٹ لینڈ یارڈ سمیت کسی بھی عالمی تحقیقاتی ادارے سے تفتیش کرانے کیلئے تیار ہیں ۔ وہ بدھ کو پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان اور شیریں مزاری سے تفتیش ہونی چاہئے۔ عمران خان تسلیم کرچکے ہیں کہ انہوں نے ارشد شریف کو باہر جانے کا کہا، حکومت چاہتی ہے حقائق سامنے آجائیں،بعض لوگ اقوام متحدہ سے تفتیش چاہتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید