اسلام آباد(جنگ نیوز)سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر مبینہ جسمانی تشدد اور ریمانڈ کے خلاف درخواست سماعت کیلے مقرر کردی گئی۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کل کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس جمال خان مندوخیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اور تفتیشی افسر سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔