• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کیلئے 4؍ ارکان کا تقرر کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ نے جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کے لیے 4؍ ارکان کا تقرر کردیا ہے۔ تین ممتاز شخصیت کے مختص نشستوں پر شعیب احمد صدیقی، ڈاکٹر سروش لودھی اور انجینئر عبدالجبارکا تقرر کیا گیا ہے جبکہ خاتون کی نشست پر شاہدہ رحمانی کا تقرر کیا گیا ہے۔ ایکٹ کے مظابق جامعہ کراچی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس ہر ماہ ہونا ضروری ہے مگر گزشتہ ایک سال سے ایک بھی سنڈیکیٹ کا اجلاس نہیں ہوا ہے تاہم اب اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید