لاہور( این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرح شہزادی اور انکی والدہ کیخلاف مقدمہ خارج ہونے پر درخواست نمٹا دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے فرح شہزادی کی درخواست پر سماعت کی۔محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے درخواست گزار اور انکی والدہ کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی ۔فرح شہزادی اور ان کی والدہ کیخلاف اینٹی کرپشن فیصل آباد نے اراضی کی خرید پر مقدمہ درج کیا تھا۔