اسلام آباد (ساجد چوہدری) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے جوائنٹ ٹیکنالوجیکل ایڈوائزر اشفاق احمد میمن کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشنوگرافی (این آئی او) کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا لک آفٹر چارج دیدیا گیا۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی منظوری سے سیکشن آفیسر (آرگنائزیشن تھری) محمد اکمل نے باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا ہے، آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اشفاق احمد میمن کو یہ چارج تین ماہ کیلئے یا پھر ڈائریکٹر جنرل کی باقاعدہ تقرری کی مدت کیلئے وہ فرائض سرانجام دیں گے۔