• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’لبیک یا اقصیٰ ، لبیک یا غزہ‘ کے نعرے جگہ جگہ شہید اسماعیل ہنیہ، یحیٰ سنوار کے پوسٹرز، فلسطینی پرچموں کی بہار، جماعت اسلامی کے غزہ مارچ کی جھلکیاں

کراچی (خالد محبوب ) جماعت اسلامی کے تحت شاہراہ فیصل ہونے والا عظیم الشان اور تاریخی ’’ یکجہتی غزہ مارچ‘‘کراچی کا تاریخی مارچ اتحاد امت کا بھرپور مظہر ثابت ہوا، مارچ میں لاکھوں اہل کراچی نے شرکت کی،شاہراہ فیصل پر ’لبیک یا اقصیٰ‘ لبیک یا غزہ‘ کے نعروں کی گونج، جگہ جگہ شہید اسماعیل ہنیہ، یحیٰ سنوار کے پوسٹرز ، فلسطینی پرچموں کی بہار، خواتین وبچوں کی بھرپور شرکت، شرکاء نے بچوں کے علامتی جنازے اٹھا رکھے تھے، جماعت اسلامی کے غزہ مارچ کی جھلکیاں۔ شرکاء میں مرد وخواتین،بچے،بزرگ،نوجوان سمیت مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افراد شامل تھے،شرکاء نے امریکی و یہودی سازشوں و کوششوں کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں و حماس کے مجاہدین کی جدو جہد سے بھرپور اظہار ِ یکجہتی کیااور اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اورفلسطینیوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کی ۔نرسری بس اسٹاپ سے تاحد نگاہ شرکاء کے سر ہی سرنظر آرہے تھے۔۔لاکھوں شرکاء نے مثالی نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر،رہبر و رہنماء مصطفی ﷺ ، مصطفیٰ ﷺ،خاتم النبیا مصطفیٰ ؐ مصطفیٰ ؐ، لبیک لبیک الھم لبیک،لبیک یا غزہ،لبیک یا اقصیٰ کے نعروں سے گونجتی رہی اور شرکاء میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا۔
اہم خبریں سے مزید