اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے علی فرحان کو ایم ڈی نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن تعینات کردیا ہے۔علی فرحان کی تعیناتی 3 سال کیلئے کنٹریکٹ پر ایم پی ون سکیل میں کی گئی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔