کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے وائس چیئر مین شوکت اللہ فاروقی نے کہا ہے کہ چیئرمین آفاق احمد نے کراچی کو نئی سوچ دی ہے معصوم شہریوں کے گھر وں پر چھاپوں ِ،گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہیں ، سب کو احتجاج اور ریلیوں کی اجازت ہے لیکن ہمیں نہیں، یہ بات انھوں نے اتوار کو آ فاق احمد کی رہائشگاہ پر گرفتار نوجوانوں کی فیملزسے ملاقات کے دوران کہی ، انھوں نے متاثرفیملیزسے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اپنی لیگل ایڈکمیٹی کو ہدایت کی کہ نوجوانوں کی رہائی کیلئے فوری اقدامات کویقینی بنایا جائے جبکہ گرفتاریوں اور چھاپوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شوکت اللہ فاروقی نے کہا کہ ہمارا جر م یہ تھا کہ ہم نے شہر میں ہونے والی ناانصافیوں اور ڈ مپرز اورٹینکرز مافیا کے ہاتھوں معصوم شہریوں کی ہلاکتوں کے خلاف ڈمپرز اور رٹینکرزمافیا اور انکی سرپرستی کی کرنے والوں کے خلاف کلمہ حق بلند کیا۔