• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ بھجوانے کا جھانسہ، شہری سے 14 لاکھ بٹورنے والا مفرور ملزم گرفتار

کراچی( ثاقب صغیر ) ایف آئی اے نے یورپ بھجوانے کے کا جھانسہ دے کر شہری سے 14 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بٹورنے والے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل کے مطابق محمد قمر شہزاد نامی شہری نے ایف آئی اے کو شکایت کی تھی کہ ملزم خالد محمود نامی شخص نے اسے اٹلی میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر 14لاکھ 70ہزار روپے وصول کیے اور شہری کا اصل شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی اپنے پاس رکھ لیے۔درخواست گذار کے مطابق ملزم خالد محمود نے اسے اٹلی بھی نہیں بھیجا اور اس کا شناختی کارڈ،پاسپورٹ اور پیسے بھی واپس نہیں کیے۔شہری کے مطابق اس نے جب رقم اور مذکورہ دستاویزات کی واپسی کا تقاضا کیا تو ملزم نے اسے دھمکیاں دیں ۔ایف آئی اے نے تفتیش کے بعد گزشتہ برس نومبر میں واقعہ کا مقدمہ نمبر 264/24 درج کیا تھا۔ایف آئی اے نے بتایا کہ پروٹیکٹوریٹ آف امیگرنٹس کے مطابق ملزم خالد محمود اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز سے او ای پی لائسنس یافتہ بھی نہیں ہے۔ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ میں مفرور ملزم خالد محمد ولد عبد الرزاق کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید