• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ کا نامور فنکار جاوید کوڈو کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف ،چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نامور فنکار اور کامیڈین، جاوید کوڈو کی رحلت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ وزیرِ اعظم نے مرحوم کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔ وزیراعظم اورچیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ جاوید کوڈو، جو کہ اپنے چھوٹے قد اور قدآور اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے، کی وفات سے میڈیا انڈسٹری میں ایسا خلاء پیدا ہوگیا ہے جو شاید کبھی پر نہ ہو۔
اہم خبریں سے مزید