اسلام آباد( نمائندہ جنگ)پی ٹی آئی کےلانگ مارچ اور امن وامان کی صورتحال پر وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیر اعظم ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا،ذ رائع کے مطا بق وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق پلان تیار کرلیا ہے وزارت داخلہ نےاجلاس میں لانگ مارچ اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی،اجلاس میں لانگ مارچ سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کی حکمت عملی وضع کی گئی ۔