راولپنڈی( خصوصی رپورٹر،خبر نگار خصوصی) مقبوضہ کشمیر کا درد پاکستان کا دردہے اورپاکستان اور کشمیر دو جسم ایک جان کی مانند ہیں۔ان خیالات کا اظہار چئیرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنا ئزیشن مشعال ملک نے پنجاب آرٹس کونسل میں یوم سیاہ کے حوالے سے تصویری نمائش اور واک کی قیادت کے دوران کیا ۔ مشعا ل ملک کا کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارت نے کشمیریوں کے لیے زمین تنگ کر رکھی ہے۔قابض بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلسل جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی میں ملوث ہے۔ ۔اس موقع پرناہید منظور اور وقار احمد نے بھی خطاب کیا۔