• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاعر مشرق کا خواب ملک میں آج تک حقیقی تعبیر حاصل نہ کرسکا، ساجد نقوی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے مطابق اقبال کا فلسفہ خودیʼ پیام اتحاد امت اور پیغام محبت رسول مشعل راہ ہیں ،افسوس علامہ اقبال نے جس پاکستان کاخواب دیکھا تھا وہ آج تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا، ملک میں آئین کی حقیقی بالادستی اور قانون کی حکمرانی یقینی بناناہوگیʼ فلسفہ اقبال پر عمل ہوتا تو آج ملک میں امن و امان سمیت سیاسی و سماجی، معاشی و معاشرتی لحاظ سے حالات یکسر مختلف ہوتے،شاعر مشرق حضرت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے 87 ویں یوم وفات پر اپنے پیغام میں علامہ ساجد نقوی کا کہنا ہے کہ آج کی داخلی و خارجی صورت حال میں فلسفہ اقبال سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔امت مسلمہ کی زبوں حالی اور مغرب کی جانب سے یلغار نے مختلف تہذیبوں ʼ ثقافتوں اور معاشروں کو بھی تباہ کردیا۔ موجودہ صورت حال میں جب تک امت مسلمہ ایک نہیں ہوگی اس وقت تک اسلامی دنیا مختلف مسائل اور چیلنجز کا سامنا کرتی رہے گی اگر امہ ڈاکٹر اقبال کے فلسفے ʼʼایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لئے …نیل کے ساحل سے لے کر تا بہ خاک کاشغرʼ پر عمل کر تے تو مغربی قوتوں کو توہین اسلام اور ناموس رسالت ۖ پر حملوں کا منہ توڑ جواب دے سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ علامہ محمد اقبال نے جس اسلامی،جمہوری، فلاحی اور ترقی یافتہ پاکستان اور خود مختار ریاست کا خواب دیکھا تھا وہ آج تک شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا ۔
اسلام آباد سے مزید