• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکیوں کوچھیڑنے سے منع کرنے پر کینٹین والے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لڑکیوں کوچھیڑنے سے منع کرنے پر کینٹین والے کوفائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا، تھانہ نصیرآباد کوشہزاد شکور نے بتایا کہ میں نصیرآبادمیں کینٹین چلاتا ہوں عدیل عباسی جو کہ ہمارے محلہ میں دوتین گلیاں چھوڑ کر آگے رہائش پذیر ہے جو کہ اکثر اوقات ہماری گلی میں آ کر لڑکیوں کو چھیڑتا ہے جس کو میں نے قبل ازیں متعدد بار ایسا کرنے سے منع کیا تو اس نے یہ رنجش اپنے دل میں رکھی ہوئی تھی ،گزشتہ شام میں اپنے بھائی شہباز شکور کے ساتھ اپنے گھر کے باہر گلی میں کھڑا تھا کہ اتنے میں اچانک عدیل عباسی آیا جس نے آتے ہی مجھے کہا کہ آج تمہیں محلہ میں آنے سے مجھے روکنے کا مزہ چکھاتا ہوں اور ساتھ ہی پسٹل نکال کر مجھ پر بانیت قتل سیدھے فائر کیئے ایک فائر مجھے دائیں ٹانگ کی پنڈلی پر لگا اور دوسرا فائر مجھے بائیں پاؤں پر لگا جس سے میں زخمی ہو کر زمین پر گر گیا جب کہ عدیل عباسی ہوائی فائرنگ کرتا ہوا موقع سے فرار ہو گیا۔
اسلام آباد سے مزید