اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )قائد اعظم یونیورسٹی میں 15 ویں مائیکرو بیالوجی بین الاقوامی کانفرنس (پی۔ ایس۔ ایم 2025ء) مضبوط اور پائیدار عزائم کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی،کانفرنس نے " صحت ، عالمی استحکام اور بین الضابطہ حل" کے پیشِ نظر، مؤثر تحقیق ، مستقبل میں باہمی تعاون اور جدت طرازی ایسے رجحانات کو موضوع بنایا،تین روزہ ایونٹ میں قومی اور بین الاقوامی محققین، ماہرین تعلیم، طلباء اور صنعت کے رہنماؤں کا خیرمقدم کیا گیا تاکہ وہ موسمیاتی تبدیلی اور متعدی امراض سے لے کر مائیکرو بیالوجی میں اینٹی مائکروبیل مزاحمت اور مصنوعی ذہانت تک کے سب سے اہم عالمی چیلنجز کا حل تلاش، اختتامی تقریب میں قائداعظم یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف بیالوجیکل سائنسز ، پروفیسر ڈاکٹر عرفان ضیا قریشی نے شرکا کا شکریہ ادا کیا جبکہ پروفیسر ڈاکٹر رباب زہرا نے کانفرنس کی کارروائی اور سفارشات کا ایک جامع خلاصہ پیش کیا۔ شرکا نے کانفرنس کی اہمیت تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین کی کوششوں کو سراہا، پاکستان سوسائٹی برائے مائکرو بائیولوجی کی صدر اور پی ایس ایم 2025ء کی چیئرپرسن ، پروفیسر ڈاکٹر شاہانہ عروج کاظمی نے کامیاب سہ روزہ ایونٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کی تحسین کی۔