• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، 3 اشتہاری مجرم اور 5 ملزم گرفتار، اسلحہ اور شراب بھی برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر )راولپنڈی پولیس نے 5ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن اور شراب برآمد کرلی ،تھانہ نیوٹائون پولیس نے 2ملزمان عمیر اور کاشف کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے 2پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، واہ کینٹ پولیس نے ملزم احسن طاہر کوگرفتار کرکے ملزم سے10لیٹر شراب برآمد کی، کینٹ پولیس نے ملزم شکیل کو گرفتار کرکے ملزم سے 5لیٹر شراب برآمد کی،بنی پولیس نے ملزم عثمان کو گرفتا رکرلیا، ملزم سے 5لیٹر شراب برآمد ہوئی ،تمام ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ ادھر مختلف مقدمات میں مطلوب 3اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیاگیا،تھانہ نصیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان آصف اور عثمان جبکہ چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم جمیل کو گرفتار کرلیا۔
اسلام آباد سے مزید