• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبرص کی سفیر دلشاد سینول کا راولپنڈی چیمبر کا دورہ

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی سفیر دلشاد سینول نے گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر کا دور ہ کیا۔راولپنڈی چیمبر کے دورے کے موقع پر ترک جمہوریہ شمالی قبرص کی سفیر دلشاد سینول نے کہا ہے کہ ترک جمہوریہ شمالی قبرص پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے زراعت، تعمیرات، سیاحت، تعلیم، ڈیری سیکٹر اور سٹرس فروٹ کے شعبے کو ممکنہ تعاون کے لیے موزوں قرار دیا۔چیمبر آمد پر صدر عثمان شوکت سے ملاقات میں پاکستان اور ترک جمہوریہ شمالی قبرص کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کے نئے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر خالد فاروق قاضی، نائب صدر فہد برلاس، سابق صدر راجہ عامر اقبال، اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
اسلام آباد سے مزید