• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کے عوام پر ظلم اور تشدد کیخلاف تاجروں کا 26اپریل کوشٹرڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار،کامرس رپورٹر ) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، سیکرٹری و کنوینر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری ، سپر مارکیٹ کے صدر شہزاد عباسی، جی ٹین مرکز کے صدر اخلاق عباسی، جی نائن مرکز کے صدر راجہ ذوالفقار، بلیو ایریا ایسٹ کے صدر عماد بن عارف، ایف الیون مرکز کے صدر مہر اللہ داد، جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز، ایف ایٹ مرکز کے جنرل سیکرٹری اسماعیل خان، آئی ایٹ مرکز کے صدر وحید چیمہ، جی الیون مرکز کے صدر نعیم اعوان، گولڑہ موڑ مارکیٹ کے صدر فرحان خان، آئی نائن مرکز کے صدر صفدر عباسی، پی ڈبلیو ڈی کے صدر چوہدری ریاست، غوری ٹاون کے صدر شہباز کھوکھر، بھارہ کہو کے مرکزی صدر راجہ زاہد دھنیال، میلوڈی مارکیٹ کے صدر اظہر اقبال، بلیو ایریا ویسٹ کے صدر راجہ حسن اختر نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے نمائندوں نے گروپس کی سیاست سے بالا تر ہو کر غزہ کے عوام پر ظلم و تشدد اور قتل و غارت کے خلاف 26 اپریل بروز ہفتہ شٹر ڈاؤن کا متفقہ فیصلہ کیا ہے جس کیلئے مارکیٹوں سے رابطے شروع کر دیئے گئے ہیں اس کیلئے تاجروں میں اتفاق پایا جاتا ہے۔ 26 اپریل کو پاکستان بھر کے تاجر فلسطینی عوام سے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مثالی شٹر ڈاؤن کرینگے اور تحصیل و اضلاع میں احتجاجی ریلیاں منعقد کی جائیں گی،اجمل بلوچ نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ ریلیوں کے دوران کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہ کی جائے اپنے ملک کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنا چاہتے۔
اسلام آباد سے مزید