• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان کالونی میں پانی کی قلت دور کی جا ئے، اہل علاقہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر)گلستان کالونی کی سٹریٹ ٹو لین نمبر پانچ میں پانی کی سپلائی با قاعدگی سے نہ دیئے جانے سے مکین شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ۔ مکینوں نے بتایا کہ والوو مین باقاعدگی سے پانی سپلائی نہیں دے رہا کسی دن سپلائی دی جاتی ہے اور کسی دن نہیں۔ مجبوراً انہیں پرائیوٹ ٹینکرز خریدنا پڑتا ہے ۔ مکینوں نے ایگزیکٹو افسر چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ سے اپیل کی ہے کہ اس غفلت کا نوٹس لےکر پانی کی سپلائی باقاعدگی سے یقینی بنائی جا ئے۔مسجد شیر زمان کی گلی میں بھی پانی سپلائی با قاعدگی سے نہیں دی جا رہی۔
اسلام آباد سے مزید