• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی چوری کی واردات میں ملوث 2ملزم گرفتار مسروقہ کار برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) گاڑی چوری کی واردات میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کرکے مسروقہ مہران کار برآمد کرلی گئی ،تھانہ مندرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کی واردات میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں فیاض اور حسن شامل ہیں،جن سے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ مہران کار برآمد ہوئی، جوملزمان نے ایک ماہ قبل مندرہ کے علاقہ سے گاڑی چوری کی تھی۔ موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے2 چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلئے گئے ،تھانہ بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم سبحان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ 2موٹرسائیکل برآمد ہوئے۔
اسلام آباد سے مزید