• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، گالف ٹورنامنٹ کے شرکاء میں انعامات کی تقسیم

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے )نجی ہسپتال راولپنڈی نے پروفیشنل گالف کے فروغ کیلئے ارلی برڈ گالف چیمپئن شپ میں اوپن کیٹگری کابڑا ٹورنامنٹ کرایاہے،ٹورنامنٹ کے آخری روز تقسیم انعامات کی تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں سابق چیئرمین جائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمدعزیز خان نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی، چیف ایگزیکٹوآفیسر نجی ہسپتال محمدحسنین خان نے کہا کہ ہسپتال صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہمہ وقت تیاررہتا ہے، ٹورنامنٹ میں300سے زائدگالف کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، اوپن کیٹگری میں راولپنڈی گولف کلب کے 50بہترین پروفیشنلز اور امیچر کھلاڑیوں کا مقابلہ ہوا۔ محمد منہاج اور شاہ زیب خان نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66سکور کیا،ہول نمبر 18پر کھیلے گئے پلے آف میں محمد منہاج نے برڈی کر کے میچ کو اپنے نام کیا، محمد نذیر تیسری پوزیشن حاصل کر سکے، سینئرکیٹگری میں محمد عرفان نے مار کہ مارلیا، ارشد محمود دوسرے اور کرنل اورنگزیب تیسرے نمبر پر رہے۔
اسلام آباد سے مزید