• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے پانچ لڑکیوں سمیت 6 افراد اغوا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے پانچ لڑکیوں سمیت 6افراد کو اغواکرلیاگیا، تھانہ رتہ امرال کو آصف ریاض نے بتایا کہ میری بیوی (ث )کو کسی نامعلوم شخص یااشخاص نےاغواء کرلیا۔تھانہ رتہ امرال کو اعجاز احمد نے بتایا کہ میری بیٹی (ش) بعمر 17 سال کو کسی نامعلوم شخص نے اغوا کر لیا ہے۔تھانہ نصیرآباد کو نصرت زاہد نے بتایاکہ میری بیٹی (ک)بعمر 20 سال جس کی شادی تحریم علی سے ہوئی تھی جس سے میری بیٹی کی ایک بچی بعمر 3 سال ہے میری بیٹی جو کہ میرے پاس تھی اور میرا داماد جو کہ لاہور گیا ہوا تھا ، 10 بجے دن میری بیٹی بچی کو دوائی دلوانے کے لیے ڈھوک گجرا ں کی طرف آئی جو گھر واپس نہ آئی تو میں اس کے پیچھے ڈھوک گجرا ں کی طرف آئی تو وہاں پر مجھے لوگوں نے بتلایا کہ آپ کی بیٹی کو ایک کیری ڈبہ برنگ سفید میں ارسلان، قاسم، منظور،سمینہ، صائمہ اور دو آدمی نا معلوم کیری ڈبہ میں ڈال کر لے گئے میری بیٹی کے پاس سونے کی بالیاں اور 30 تولے چاندی جو کہ میری بیٹی نے پہن رکھے تھے ،تھانہ نصیرآباد کو یشوا نے بتایا کہ میرا بھائی رومس مسیح موٹرسائیکل پر گیا جو کہ بائیکیا چلاتا ہے وہ لاپتہ ہوگیا،تھانہ چکلالہ کو عظمہ یوسف نے بتلایا کہ میر اشوہر شان بعمرمر 30سال رات 8بجے سے لاپتہ ہے۔تھانہ چکلالہ کو سکینہ بی بی نے بتایا کہ میری بیٹی (ک) بعمر 17سال جو کہ گھر سے کام کیلئے بیوٹی پارلر پرگئی جو کہ واپس گھر کے لیے نکلی جو راستے سے زین اسے اغواء کر کے لے گیا ۔تھانہ ٹیکسلاکو سید منتظر مہدی نے بتایا کہ میری شادی (س) بعمر 34 سال سے 2009 میں ہوئی جس سے میرے 2 بیٹے ہیں میری بیوی 14.اپریل کو رات کے وقت بچوں کو گھر میں چھوڑ کر چلی گئی جو مجھے یقین ہے کہ کسی نامعلوم شخص یااشخاص نے میری بیوی کو ورغلا پھسلا کر اغواء کر لیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید