• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موبائل ایپلی کیشن سے لڑکی نے شہری کو بلاکر ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر نقدی چھین لی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے رابطہ کرنے والی لڑکی نے شہری کوبلا کر اپنے دیگرساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر نقدی چھین لی ، تھانہ صادق آباد کو فخر عباس نقوی نے بتایا کہ کچھ دن قبل ایک موبائل ایپلیکشن WALLA کے ذریعے میرا رابطہ حاجرہ نامی لڑکی سے ہوا جس نے بذریعہ واٹس ایپ مجھے ملاقات کے لئے صادق آباد چوک راولپنڈی بلایا جس پر میں اپنے دوست آصف کے ہمراہ صادق آباد چوک پہنچا اور حاجرہ کی بتائی ہوئی جگہ مارکیٹ کی چھت پر پہنچا تو وہاں پر پہلے سے آٹھ نومرد اور دو عورتیں موجود تھیں جنہوں نے مجھے اور آصف کو پکڑ کر چھت پر ایک کمرے میں لے گئے جہاں پر انہوں نے میرا موبائل لیکر حاجرہ سے ہونے والی واٹس ایپ چیٹ کھول لی اور کہنے لگے کہ تم حاجرہ کو اغوا کرنے آئے ہو دو بندوں نے ہم پر پسٹل تانی اور ساتھیوں نے ہماری تلاشی شروع کردی اور میری جیب میں سے 3لاکھ 20ہزارروپے ،شناختی کارڈاور آصف خان کی جیب سے اٹھارہ ہزار روپے نکال لئے اور تقریباً دو تین گھنٹے اسی کمرے میں بٹھائے رکھا اور مزید رقم کا مطالبہ کرتے رہے مزید رقم نہ ملنے پر ہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیکر چھوڑ دیا ۔
اسلام آباد سے مزید