• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چڑھائی کرنے والوں کا انجام برا ہوگا، رانا ثناء

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے عمران خان نے اداروں کے افسران کو ہدف پر لیا ہوا ہے لیکن اب فیصلہ ہوا ہےکہ جھوٹ کو اسی وقت دبانا چاہیے، سچ کو جھوٹ کے مقابلے میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے اور سامنے آنا چاہیے‘برے کو اس کے گھر تک چھوڑ کر آنا چاہیے‘.

 اسلام آباد پر چڑھائی کی نیت سے آنے والے جتھے کو ایسے انجام سے دوچار کریں گے آئندہ کوئی ایسا سوچے گا بھی نہیں‘ریڈزون ہی ہماری ریڈلائن ہے ‘ اعظم سواتی کے الزامات کیبھرپور پرزور الفاظ میں تردید کرتا ہوں، وہ صرف ایف آئی اے کی حراست میں رہے۔

جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کو اپنے بندوں کو ننگا کرنے میں کیا حکمت عملی ہے، ہر کسی کو ننگا کررہا ہے اور ہر کسی کے ساتھ جنسی تشدد کروارہا ہے، انہوںنے کہاکہ اداروں کے افسروں کے نام لیتے ہیں اور آپ سمجھتے ہیں کہ وہ آپ ان کی گیدڑ بھبکیوں اور غلط حکمت عملی کی وجہ سے رک جائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان ملک کو افراتفری اور انارکی میںلیکرجاناچاہتےہیں‘ان کے ہرپروپیگنڈے کا فوری جواب دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ ڈی جی آئی ایس آئی پر عمران خان کی دھمکیوں کا کوئی اثر نہیں ہو گا۔

اہم خبریں سے مزید