• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ جہانگیر گروپ کو شکست، عابد شاہد زبیری صدر سپریم کورٹ بار منتخب

لاہور (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2022-23 میں حامدخان گروپ کے حمایت یافتہ پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار عابد شاہد زبیری نے1285 ووٹ لیکر میدان مار لیا ،عاصمہ جہانگیر گروپ کے حمایت یافتہ انڈیپینڈنٹ گروپ کے امیدوار خالد جاوید 1207ووٹ لےسکے،سیکرٹری کی نشست پر 1222 ووٹ لیکرحامدخان گروپ کے مقتدر ا ختر شبیرفاتح رہے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ کے سید علی عمران 1105 ووٹ لے سکے ،نو منتخب صدر عابد زبیری نے کہا کہ حامدخان گروپ کے ہی مقتدر ا ختر شبیرسیکرٹری منتخب،جوڈیشری سے بہتر ین تعلقات بنائینگے،نومنتخب صدر عابد زشاہد زبیری کو ریفارمرز گروپ کے سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمان ،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ، آذر لطیف خان کھوسہ گروپ کے خرم لطیف کھوسہ ، ق لیگ کے جہانگیر اے جھوجھہ ، سابق صدر سپریم کورٹ بار سید علی ظفر سمیت دیگر معروف وکلاءکی بھر پور حمایت حاصل تھی ۔چاروں صوبوں کی نائب صدارت کیلئے 8 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جنکی گنتی جاری ہے،سپریم کورٹ بار الیکشن کے مصدقہ اورحتمی نتائج کا اعلان 3 نومبر کو کیا جائیگا، ، لاہور میں 961 ووٹ کاسٹ ہوئے ، دونوں صدارتی امیدواروں نے فی کس 470ووٹ لیے ، دیگر صدارتی امیدواروں نے 8ووٹ حاصل کئے اور 13 ووت مسترد ہوئے،لاہور سے سیکرٹری کی نشست پر مقتدر اختر 562 ووٹ لیکر آگے سیکرٹری کی نشست پر امیدوار سید علی عمران 350 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔عابد زبیری نے کہا ہے کہ اپنے منشور پر عملدرآمد کروانے کی کوشش کروں گا، کیسوں کی سماعت بارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کراؤنگا،جوڈیشری کے ساتھ بہتر تعلقات کیلئے کام کیا جائیگا،ججوں کی تعیناتی سمیت دیگر مسائل گفتگو شنید سے حل کریں گے
اہم خبریں سے مزید