• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حملہ آور پوچھ رہا تھا نینسی پلوسی کہاں ہیں؟ امریکی صدر

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر جوزف بائیڈن کا کہنا ہے کہ حملہ آور پوچھ رہا تھا کہ نینسی پلوسی کہاں ہیں؟

امریکی ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے شوہر پر حملے کے بعد امریکی صدر جوزف بائیڈن کا بیان سامنے آگیا۔

انہوں نے فلاڈیلفیا میں کمپیئن ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نینسی پلوسی کے شوہر پر حملہ بزدلانہ حرکت ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا کہ امریکا میں سیاسی تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں، بس بہت ہوگیا۔

ان کا یہی کہنا ہے کہ نینسی پلوسی کے گھر حملہ کرنے والا وہی نعرہ لگا رہا تھا جو کیپیٹل ہل حملے کے وقت لگایا گیا۔

واضح رہے کہ آج صبح نینسی پلوسی کے شوہر پال پلوسی پر اُن کی رہائش گاہ میں داخل ہو کر ہتھوڑے سے حملہ کیا گیا تھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق 82 سالہ پال پلوسی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید