• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی امین گنڈاپور کی بندوقیں اور بندے لانے کی مبینہ آڈیو لیک کا متن


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈا پور کی نامعلوم شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کی مبینہ آڈیو لیک کا متن سامنے آگیا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا نے پریس کانفرنس کے دوران علی امین گنڈاپور کی میبنہ آڈیو چلائی، جس میں علی امین گنڈاپور کو نامعلوم شخص سے بات کرتے سنا جاسکتا ہے۔

آڈیو میں نامعلوم شخص کہتا ہے، جی علی خان، جس کے جواب میں علی امین گنڈا پور کہتے ہیں صدر صاحب کیا پوزیشن ہے؟

نامعلوم شخص کہتا ہے سر پوزیشن تو اے ون ہے، آپ سنائیں؟ جواب میں علی امین گنڈا پور کہتے ہیں بندوقیں کتنی ہیں؟ تو نامعلوم شخص کہتا سنائی دیا کہ بہت ہیں، پی ٹی آئی رہنما پوچھتے ہیں کہ  لائسنس؟ تو نامعلوم شخص کہتا ہے کہ  لائسنس بھی بہت ہیں؟

 مبینہ آڈیو میں علی امین گنڈاپور کہتے ہیں بندے؟ تو نامعلوم شخص کہتا ہے کہ  بندے بھی جتنے چاہئیں ہوں گے سر۔

علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ اچھا! ہم یہاں کیمپ لگا رہے ہیں ساتھ ہی قریب ہی کالونی میں، تو نامعلوم شخص کہتا ہے کہ  جی، آڈیو میں علی امین گنڈا پور کہتے ہیں کہ  یہاں قریب ترین جگہ کون سی ہے آخر میں؟ کون سی کالونی ساتھ لگ رہی ہے، نامعلوم شخص پوچھتا ہے ہمارے ہاں؟

آڈیو میں علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ بارڈر پر، بارڈر پر، اسلام آباد پنڈی کے بارڈر پر، علی امین گنڈاپور کہتے ہیں ٹول پلازہ  کے بعد لیفٹ سائیڈ پر، کون سی جگہ ہے؟ ٹاپ سٹی ہے یا کیپیٹل؟ جواب میں نامعلوم شخص کہتا ہے کہ  ٹاپ بھی، کیپٹل بھی ہے، بہت ساری ہیں بتائیں، پھر علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ ٹاپ تو ایئرپورٹ پر ہے ناں؟ جواب میں نامعلوم شخص کہتا ہے کہ ٹاپ تو ایئرپورٹ والی سائیڈ پر ہے ناں، میں نے پورا نقشہ بھیجا تھا آپ کو۔

مبینہ آڈیو میں علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ وہ ملا ہوا ہے مجھے، وہ ہے میرے پاس، بس بندے اور سامان آپ تیار رکھیں وہاں پر۔

قومی خبریں سے مزید