• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ لندن کی مصروف سٹریٹ پر فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک

لندن (پی اے) سائوتھ لندن کی ایک مصروف سٹریٹ میں گن شاٹس کی رپورٹس کے بعد دو افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کو اتوار کو برکسٹن ریلٹن روڈ پر مقامی وقت تقریباً 19:50 جی ایم ٹی پر طلب کیا گیا تھا، جہاں دو افراد زخمی حالت میں ملے تھے۔ تاہم ان دونوں کو بعد میں موقع پر ہی مردہ قرار دے دیا گیا۔ موقع پر موجود بی بی سی رپورٹر ونسنٹ میکاوینی کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ ایک کار اور موپڈ کے درمیان 12 گولیاں چلائی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سڑک مصروف ہونے کی وجہ سے بہت سے گواہ موجود تھے۔ افسران رات بھر سڑکوں پر کومبنگ کرتے دیکھے گئے۔ اتوار کو پولیس آفیسرز، فائر آرمز آفیسرز، پیرامیڈیکس اور ایک ائر ایمبولینس کو بھی جائے وقوع پر طلب کیا گیا تھا۔ میٹ پولیس نے کہا کہ ان افراد کے زخموں کی نوعیت کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کی متعدد سڑکوں کو بند کر دیا گیا اور جائے وقوع پر کرائم سین قائم کیا گیا۔ پولیس فورس نے مزید کہا کہ اس واقعے کے حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ ڈولوچ اینڈ ویسٹ نارووڈ کی ایم پی ہیلن ہیز نے ٹوئٹ کیا کہ وہ یہ سن کر بہت خوفزدہ ہوئیں کہ فائرنگ میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری تمام تر ہمدردیاں اور خیالات ہلاک ہونے والوں کے پیاروں اور خوف ناک پرتشدد واقعے کا مشاہدہ کرنے والے ہمارے کمیونٹی ممبرز کے ساتھ ہیں۔

یورپ سے سے مزید