• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کیس میں جواب، مجھے اپنی طرف سے سپریم کورٹ میں کرائی گئی کسی یقین دہانی کا علم نہیں، عمران خان

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت کی میری طرف سے کرائی کسی یقین دہانی کا علم نہیں۔

عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ25مئی لانگ مارچ میں پی ٹی آئی قیادت کی میری طرف سے کرائی کسی یقین دہانی کا علم نہیں ہے۔

عمران خان کے تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں، سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اس کے علاوہ عمران خان نے تفصیلی جواب جمع کرانے کیلئے عدالت سے 3نومبر تک کی مہلت مانگ لی ہے۔

اہم خبریں سے مزید