• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: علیم خان، شعیب صدیقی کی ہاؤسنگ سوسائٹی پر چھاپوں کیخلاف درخواست، چیف سیکرٹری، محکمہ ریونیو سمیت دیگر محکموں سے جواب طلب

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیاء باجوہ نے عبد العلیم خان اور شعیب صدیقی کی ریور ایج ہاؤسنگ سوسائٹی پر سرکاری چھاپوں کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری، محکمہ ریونیو سمیت دیگر محکموں سے تحریری جواب طلب کرلیا، شعیب صدیقی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں اور علیم خان کاروباری شراکت دار ہیں، حکومتی محکمے سیاسی مخالفت پر ریور ایج ہاؤسنگ سوسائٹی پر چھاپے مار رہے ہیں، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے پریس کانفرنس میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، پولیس، ریونیو، جنگلات سمیت سرکاری محکمے آئے روز چھاپے مار رہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید