کراچی (نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان بیرسٹر عابد شاہد زبیر ی نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب جعلی اکاونٹس کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر سمیت مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر میرے نام سے منسوب کئی جعلی اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں،ان اکاونٹس سے جو مواد ٹوئٹ اور پوسٹ کیا گیا ہے اس کا مقصد مجھے بدنام کرنا ہے لہذا میں مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کروں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں کسی بھی سیاسی پارٹی سے وابستہ نہیں ہوں اور میں اس طرح کے کسی بھی پروپیگنڈے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔