کراچی (جنگ نیوز) جماعت اسلامی کراچی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی ہے اور عدالت ِ عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت17اگست کے خود اپنے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو حکم دیا جائے کہ کراچی میں فوری بلدیاتی انتخابات کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان کرے تاکہ کراچی کے عوام کو ان کا آئینی و قانونی حق مل سکے۔