• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ نے لانگ مارچ کیلئےگاڑیوں کی پکڑ دھکڑ کیخلاف درخواست نمٹا دی

ملتان(سٹاف رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ   نے انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے لیے ٹرانسپورٹرز کی گاڑیاں پکڑنے کے خلاف درخواست سیکرٹری آر ٹی اے کے بیان پر نمٹادی، سیکرٹری آر ٹی اے نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے کوئی گاڑی تحویل میں نہیں لی اور آئندہ بھی کوئی گاڑی نہ پکڑنے کی یقین دہانی کرائی، ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز جسٹس شکیل احمد اور جسٹس محمد امجد رفیق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے منشیات کے مقدمہ میں ساڑھے چار سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا پانے والے ٹیکسی ڈرائیور کو بری کردیا، ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس راحیل کامران نے صوبائی سیکرٹری زراعت پنجاب کو طلب کرنے کے باوجود عدالت میں حاضر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، سزائے موت پانے والے مجرموں کی اپیلوں کی سماعت کیلئے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شہرام سرور چو ہدری پر مشتمل سپیشل ڈویژن بنچ نے گزشتہ روز دس اپیلوں کی سماعت کی اور تمام اپیلیں منظور کرتے ہوئے سزائے موت کے مجرموں کو بری کردیا تاہم ایک ملزم بشیراحمد کی سزا میں کمی کے خلاف اپیل عدم پیروی پر خارج کردی، اسی طرح ڈاکٹر اختر حسین کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے بریت کے خلاف اپیل بھی خارج کردی۔
ملتان سے مزید