ملتان، راجہ رام، رحیم یارخان، شجاع آباد، بوریوالا (سٹاف رپورٹر، نامہ نگارٹریفک حادثات میں تین بچوں سمیت 5 افرادجاں بحق ،12 زخمی، تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق صادق آباد سے لاہور جانیوالی کوچ چاہ ڈھوری والہ موضع میرن خان کے قریب ٹریلر سے ٹکرا گئی، بس کا سکیورٹی گارڈ اظہر ہلاک اور سواریاں حلیمہ بی بی، سسی مائی، عالیہ بی بی، سدا حسین، یاسر علی، حاترم، عمران، گل خاتون، نظر محمد، گلشن عباس اور صوبہ خان زخمی ہو گئے، زخمیوں کو سول ہسپتال شجاع آباد منتقل کر دیا گیا، رحیم یار خان میں بھٹہ واہن کا رہائشی 7 سالہ ماجد گلی میں کھیل رہا تھا، پھٹہ رکشہ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گیا، اہل محلہ نے رکشہ ڈرائیور خالد کو رکشہ سمیت پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، دوسرے حادثے میں شیخ واہن کی 5 سالہ زینب سڑک عبور کرنے کے دوران ٹینکر کی زد میں آ کر دم توڑ گئی، تیسرے حادثے میں خانپور کی 6 سالہ عائشہ گلی میں کھیلنے کے دوران موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے دم توڑ گئی، چوتھے حادثے میں خانپور کا 30 سالہ اصغر موٹرسائیکلز تصادم میں دم توڑ گیا، بورے والا میں 261؍ ای بی کا اقبال اپنے داماد ندیم کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، ایک ٹینکر نے انہیں ٹکر مار دی، اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، ندیم زخمی ہو گیا۔