• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین نقاب پوش ڈاکو 45 ہزار روپے طلائی چین، انگوٹھیاں اور بالیاں لوٹ کر فرار

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ نیوملتان کے علاقے علی رضا سے تین نقاب پوش ڈاکو 45ہزار طلائی چین و انگوٹھیاں اور بالیاں لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے شیراز سے جھپٹا مارکر ملزمان موبائل لے گئے زاہد سے موبائل چھین لیا تھانہ الپہ کے علاقے حسن سے تین مسلح ملزمان نے 10ہزار موٹرسائیکل و موبائل چھین کر لے گئے شاکر سے نامعلوم ملزمان نے 10ہزار لوٹ لیئے جبکہ بستی ملوک کے علاقے صاحب یار کی بکری مالیت 80ہزار سٹی شجاع آباد کے علاقے یاسر کی موٹرسائیکل و نقدی راجہ رام کے علاقے ربنواز کا موبائل سٹی جلالپور کے علاقے اسد سلطان کی دو موٹرسائیکلیں ساجد کا بکرا زاہد کی بکری گلگشت کے علاقے یوسف کا موبائل صدر کے علاقے محمد علی کے گھر کا سامان الپہ کے علاقے عمران کے دو موبائل بدھلہ سنت کے علاقے رمضان کا بکرا قادر پورراں کے علاقے الیاس کے گھر سے نقدی و زیورات کینٹ کے علاقے نوید اقبال کی موٹرسائیکل حافظ وجاہت علی نقدی 35ہزار و موبائل عدنان صفدر کا موبائل چہلیک کے علاقے طفل کی نقدی اکبر کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے ریاض احمد کی موٹرسائیکل شاہ شمس کے علاقے فلک شیر کاٹن مالیت 1لاکھ70ہزار ممتاز آباد کے علاقے عظمی کا موبائل اکرم کا گیزر نیوملتان کے علاقے جاوید ملک کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے زبیر حسین کا میٹر چاند فرید کا میٹر الیاس کا موبائل عبدالرحمن کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے ندیم انصاری کا کپڑا لوہاری گیٹ کے علاقے اسماعیل کا موبائل اور حرم گیٹ کے علاقے شہزاد ممتاز کا موبائل چوری ہوگئے -
ملتان سے مزید