ملتان ( سٹاف رپورٹر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے کہا ہے کہ خطبہ حجۃ الوداع میں نبی کریم ﷺ نے متعدد اہم اصول اور موضوعات بیان فرمائے، اگر ہم تعلیمات نبویؐکو فراموش نہ کرتے، تو موجودہ مسائل جنم نہ لیتے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز فیضان مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع سے بیان کرتےہوئےکیا،انہوں نے مزید کہا کہ جس کی نظر آخرت پر ہو، اللہ پاک اس کیلئے دنیا و آخرت کی بھلائی آسان فرماتا ہے۔