ملتان (سٹاف رپورٹر) عید کی آمد کے ساتھ ہی اشیا ضروریہ کی قیمتوں کو آگ لگ گئی، ادرک، لہسن، ٹماٹر، لیموں، پیاز سمیت مصالحہ جات کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا، عید کے حوالے سے چند روز کے دوران ہی ادرک کی قیمت 800 سے بڑھ کر 1000 روپے فی کلوگرام، آلو کی قیمت 50 روپے سے بڑھ کر 80 روپے، ٹماٹر 40 روپے سے 60 روپے، لہسن 160سے بڑھ کر 250 روپے، دہی 220 سے بڑھ کر 240 روپے، پیاز 30 سے بڑھ کر 50 روپے فی کلوگرام ہو گئی، عید الاضحی کی خریداری میں بے پناہ تیزی آ گئی، گنجان آباد بازاروں میں خریداروں کا رش رہا، گزشہ شب عید رات کی وجہ سے کینٹ، حسین آگاہی، گھنٹہ گھر، شریف پلازہ، کالے منڈی اور دیگر علاقوں میں عید کی خریداری اپنے نقطۂ عروج پر پہنچ گئ۔