• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنیچر کے گودام میں آگ لگ گئی ،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ،چار مزدور زخمی

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ قطب پور کے علاقے فرنیچر کے گودام میں آگ لگ گئی لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر چار مزدور معمولی زخمی ۔پولیس کو جموں والا سے محمد عابد نے بتایا کہ فرنیچر کا گودام بنایا ہوا ہمسایہ محمد ناظم نے دیگی لوہے کی بھٹی لگائی ہوئی جہاں سے شعلہ میرے گودام میں آنے سے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی سامان کو اپنی لپیٹ میں لیکر خاکستر کردیاآگ کو بھجاتے ہوئے گودام میں کام کرنے والے مزدور حامد علی ، بابر علی ، افضل اور محمد شان معمولی زخمی ہوئے اطلاع پر پولیس اور ریسکیو فائر فائٹر نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیاں کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے بچاتے ہوئے قابو پالیا گیا ریسکیو1122کے مطابق گودام مالک نے بتایا کہ 35لاکھ کا سامان جل کر راکھ بن گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہ ہوا-
ملتان سے مزید