ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں عارضی مکینکل جھولوں پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ پارکوں میں لگے مکینکل جھولوں کو چلانے کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ سے مشروط کردیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سےعارضی جھولوں پر پابندی کے باوجود عیدالضحیٰ کے موقع پر بڑے تعداد میں جھولے لگانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ ناقص میٹریل سے بنائے جانے والے جھولوں کے استعمال سےکسی بھی حادثے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں، شہریوں نے ضلعی حکومت اور پی ایچ اے حکام سے عارضی طور پر لگائے جانیوالے مکینکل جھولوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا ہے۔