ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں 23افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم زبیر سے 1060گرام چرس سیتل ماڑی پولیس نے ملزم مران مقصود سے 18لیٹر شراب دہلی گیٹ پولیس نے ملزم آصف سے 50لیٹر شراب لوہاری گیٹ پولیس نے ملزم عابد سے 25لیٹر شراب بوہڑ گیٹ پولیس نے ملزم تنویر سے 30لیٹر شراب کینٹ پولیس نے ملزمہ نسیم بی بی سے 1050گرام ہیروئن ملزم عاشی خالد سے 440لیٹر شراب ملزم ندیم مسیح سے 20لیٹر شراب ملزمہ پروین بی بی سے 1050گرام چرس ملزم عمر سے 1020گرام چرس جلیل آباد پولیس نے ملزم وسیم سے 10لیٹر ملزم خالد سے 10لیٹر ملزم یاسر حسین سے 10لیٹر ملزم شاہد سے 20لیٹر شراب مظفر آباد پولیس نے ملزم تیار عرف تاری سے 10لیٹر شراب شاہ شمس پولیس نے ملزم محمد شاہد سے 30لیٹر ملزم پرویز سے 30لیٹر شراب بی زیڈ پولیس نے ملزم قیصر سے 1370گرام چرس صدر پولیس نے ملزم سلیمان سے شراب قادر پورراں پولیس نے ملزم قاسم سے 520گرام چرس ملزم سعید سے 1100گرام ہیروئن جبکہ سٹی جلالپور پولیس نے ملزم ندیم عبا س سے 15لیٹر شراب برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی،تھانہ قطب پور کے علاقے 14سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا درگٹ کے بعد حوالہ پولیس کردیا، پٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے سےنامعلوم چورشہری کی کار لے اڑے۔