ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی کے مختلف واقعات کی اطلاعات پر دو افراد کے زخمی ہونے کے الزام میں نامعلوم ڈاکووں کیخلاف کارروائی شروع کردی ۔شاہ رکن عالم پولیس کو سبطین نے بتایا کہ اپنے والد فدا حسین کے ہمراہ مجلس سے فارغ ہوکر گھر جارہے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے جھپٹا مارکر موبائل چھین لیا جن کی وجہ سے ہماری موٹرسائیکل ان بیلنس ہوکر سڑک پر گرگئی اور ہم دونوں زخمی ہوگئے ریسکیو1122نے علاج معالجہ کیلئے نشتر ہسپتال پہنچایا جبکہ جلیل آباد پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ ناز سینما کے قریب گلشن بیکری پر سیل مین موجود تھے کہ اچانک تین نامعلوم ڈاکو آئے اور اسلحہ کے زور پر اڑھائی لاکھ اور موبائل چھین لیا علاقہ مکینوں کے جمع ہونے پر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے۔