ملتان (سٹاف رپورٹر)عید قربان کے موقع پر ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے جو طبقات پورا سال نعمتوں سے محروم رہتے ہیں ہم عید الاضحی کے موقع پر ان کو یاد رکھیں،ان خیالات کا اظہار معروف صنعت کار، سابق نگران صوبائی وزیر اور سابق صدر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان و ڈیرہ غازی خان خواجہ جلال الدین رومی نے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ عید رب کریم کا ایک عظیم عطیہ ہے جو ہم سے محض قربانی ہی نہیں بلکہ ذات کی قربانیوں کا تقاضاکرتی ہے ۔ اس موقع پر ہمیں اپنے ذاتی سیاسی اور سماجی تعصبات کی قربانی دیتے ہوئے پاکستان کے نام پر اکٹھا ہونا پڑے گا کہ یہی وقت کا تقاضا ہے ۔خوش آئند بات یہ ہے کہ جنگ ہونے کے باوجود پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف جا رہی ہے ۔ اس لیے پارلیمان کو چاہیے کہ وہ بجٹ منظور کرتے ہوئے عوامی امنگوں کا خیال رکھے۔خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ اللہ پاک کے حضور ہم یہ دعا کرتے ہیں اس عید کو پاکستان اور پاکستانیوں کےلئے باعث رحمت بنائے۔