لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر لاہور محمد عامر جان سے چینی قونصلر جنرل لاہور چاو شی رین(Zhao Shiren) نے ٹا ون ہال میں ملاقات کی۔ کمشنر لاہور محمد عامر جان نے چینی قونصلر جنرل لاہور کو خوش آمدید کہا اور پرتپاک استقبال کیا۔ چینی قونصلر جنرل لاہور نے کہا کہ لاہور ایک تاریخی اور دوستانہ مزاج کے حامل باسیوں کا شہر ہے۔کوشش ہوگی دیگر شعبوں کیساتھ سٹی آف لٹریچر پر بھی ملکر کام کریں ۔